بینظیر پروگرام کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ فیصل آباد سے گرفتار

Mar 10, 2025

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر جعلی سروے کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں سے رقم بٹورنے والے گروہ کا سرغنہ پکڑا گیا۔ تفصیل کے مطابق بی آئی ایس پی کے انچارج اسامہ صفدر نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کو کچھ عرصہ سے اطلاع مل رہی تھی کہ 60 ر ب اور اس کے گرد ونواح میں بعض افراد جعلی سروے کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں سے رجسٹریشن کے نام پر رقوم بٹورتے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے کوئی سروے نہیں کروایا جا رہا ہے۔ شہریوں کی اطلاع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر جعلی گروہ کے سرغنہ قاسم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں