چیمپئنز ٹرافی کی تقریب تقسیم انعامات میں میزبان پاکستان نظرانداز

Mar 10, 2025

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب تقسیم انعامات میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کو سٹیڈیم میں موجود ہونے کے باوجود تقریب تقسیم انعامات میں مدعو نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی حکام ہی تقسیمِ انعامات تقریب کے مہمانوں کا انتخاب کرتے ہیں، ماضی میں آئی سی سی انعامات تقریب میں ہمیشہ میزبان ملک کے نمائندے موجود رہے۔

مزیدخبریں