کرم پور ( نامہ نگار ) نواحی موضع کوٹ سورو کے رہائشی غریب دوکاندار محمد جاوید ولد خادم حسین سورو نے پریس کلب کرم پور میں صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان طالب حسین ، محمد اشرف، خالد محمود، اور دعبدالشکور سے میں ادھار کی رقم لینی تھی۔8مارچ کو بوقت شام تقریباً6بجے ملزمان میری دوکان پر آئے اور چائے ،مٹھائی وغیرہ کھائی اور جانے لگے تو میں نے کہاکہ عید آرہی ہے میرا حساب کردیں تاکہ میرے بچے بھی عید کیلئے خریداری کر سکیں جس پر وہ طیش میں آگئے اور سائل پر ڈنڈوں اور مکوں سے ٹوٹ پڑے ۔ سائل پرتشدد کیا ۔ جس سے شدید زخمی ہو گیا ۔زخموں کے نشان جسم پر موجود ہیں ۔ اس دوران ملزم خالد محمود نے پسٹل نکال لیا اورکہا کہ آپ کو جان سے مار دوںگا ۔ ملزم طالب حسین نے دراز میں سے نقدی رقم تقریباً18000روپے بھی اٹھا لئے۔جاتے ہوئے دھمکیاں دے گئے۔ دوبارہ آپ کو جان سے مار دیںگے ۔ انہوںنے وزیر اعلیٰ ٗ آئی جی پنجاب لاہور، آر پی او ملتان ، ڈی پی او وہاڑی سے اپیل کی ہے کہ مجھے ان ملزمان سے تحفظ فراہم کیا جائے۔ میری ادھا ر رقم اور دوکان سے اٹھائی گئی رقم دلائی جائے اور میرے نقصان کا بھی ازالہ کرایا جائے۔
اُدھا ر کی رقم مانگنے پر شرپسندوں کا دکاندار پرتشدد ٗتوڑ پھوڑ
Mar 10, 2025