قصابوں کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ٗ مرضی کے ریٹ کا مطالبہ

Mar 10, 2025

کہروڑ پکا(نیوزرپورٹر)تحصیل کہروڑپکا میں چار روز قبل اس وقت قصابوں نے ہڑتال کر دی جب اسسٹنٹ کمشنر اشرف صالح نے انہیں بڑا گوشت 1200 روپے فروخت کرنے پر جرمانے عائد کیے اور عدم ادائیگی پر ایف آئی ار کے اندراج بھی کرائے قصابوں کا کہنا ہے کہ ہمیں 1200 روپے فی کلو گوشت فروخت کرنے کی اجازت دی جائے جبکہ اس بارے میں اسسٹنٹ کمشنر اشرف صالح نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی ریٹ 700 روپے فی کلو ہے اسی طرح چکن اور مٹن کے ریٹس بھی مقرر ہیں کوئی بھی قانون سے بالا نہیں خلاف ورزی کی صورت میں ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزیدخبریں