لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے مریم نشاط کالونی میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزہ رکھنے اور روزہ کھولنے کے وقت سوئی گیس نایاب ہوجاتی ہے۔حالانکہ کہا گیا تھا کہ عوام کو بغیر کسی روک ٹوک کے گیس ملے گی،لیکن مریم نشاط کالونی کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جارہا ہے اور یہاں کے لوگوں کو سوئی گیس اور پانی جیسی سہولیات سے محروم کیا جارہا ہے۔حکومت کواس کا نوٹس لینا چاہیے۔
مریم نشاط کالونی میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ،روزہ دار پریشان: ایڈون سہوترا
Mar 10, 2025