چیئرپرسن بینظیرپروگرام سینٹر روبینہ خالد سے سردار شیراز اور سردار عظمت کی وفد کے ہمراہ ملاقات

Mar 10, 2025

اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر روبینہ خالد سے آل پاکستان بی آئی ایس پی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور بی آئی ایس پی آفیسر ایسوسی ایشن کے صدور سردار شیراز اور سردار عظمت نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پر بی آئی ایس پی کے مرحوم ملازمین راجہ ادریس (ڈرائیور، ہیڈکوارٹر)، مرحوم فدا بیگ،مرحوم  کاظم رضا اور محمد نعیم (کنسلٹنٹ) کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مرحومین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ بی آئی ایس پی خاندان ان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ملاقات میں ملازمین کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس پر چیئرپرسن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

مزیدخبریں