نوتعینات وائس چانسلرکوہسار یونیورسٹی کا تعلق  یوسی ملوٹ گاؤں جاوا سے ہے 

Mar 10, 2025

مری(نامہ نگار خصوصی)کوہسار یونیورسٹی کے نوتعینات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلطان ستی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق ضلع مری کی تحصیل کوٹلی ستیاں کی یونین کونسل ملوٹ ستیاں  کے گاؤں جاوا سے ہے جنہوں نے اپنی بنیادی تعلیم راولپنڈی ڈویژن کے گورنمنٹ  ہائی سکول مری ا  ور گورنمنٹ ہائی سکول انوالی  میں ایک عام طالب علم کی حیثیت سے حاصل کی ۔اس طرح پروفیسر ڈاکٹر سلطان ستی نے فزکس میں اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری FREIE University Berlin Germiny سے حاصل کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ ڈاکٹورل ریسرچ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا بریکلے امریکا سے مکمل کی آپ قائد اعظم یونیورسٹی کے نیشنل فزکس سینٹر میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اینڈ پرنسپل سائنٹسٹ تعینات رہے آپ کوہسار یونیورسٹی مری میں بطور پرو وائس چانسلر اپنی زمہ داریاں ادا کر رہے تھے گزشتہ روز وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری کے چار سالہ ٹینیور کی تکمیل کے بعد سبکدوش ہونے پر نئے وائس چانسلر کی تعیناتی تک پروفیسر ڈاکٹر سلطان ستی بطور وائس چانسلر اپنی زمہ داریاں ادا کریں گے۔خطہ کوہسار کے باسی کی حیثیت سے ان کے بطور وائس چانسلر یہ زمہ داری سنبھالنے پر اہل علاقہ نے خوشی اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک بھر بالخصوص ضلع مری میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلیے اپنی بہترین صلاحیتیں موثر طور پر بروئے کار لائیں گے۔

مزیدخبریں