جھیکا گلی بازار کو مکمل مسمار کرنے کیخلاف درجنوں موضعات کے عوام کا احتجاج 

Mar 10, 2025

 مری(نامہ نگار خصوصی) حکومت پنجاب کے احکامات پر مری کے معروف اور تاریخی جھیکا گلی بازار کو ہمیشہ کے لئے مکمل طور پر مسمار کرنے پربازار سے ملحقہ درجنوں موضعات کے عوام نے حکومت پنجاب ڈسٹرکٹ ومقامی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے آپریشن کوفوری طور پر بند کرنے اور جھیکا گلی کے مقام پر متبادل شاپنگ سنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،کہا گیا کہ  اگر آپریشن کو بند نہ کیا گیا تو عوام کا اس کے خلاف شدید ردعمل کا عملی  مظاہر کریں گے ۔اس طرح  ''ایکشن کمیٹی ''بھی حرکت میں آگئی ھے جو جلد اپنے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ اس بازار سے ملحقہ عوام طارق عباسی عامر راشد فاروق بلال خالد ھل ڈھولوطارق رمضان عابد عباسی مسیاڑی خاور عباسی کاسیری محمد وسیم واظہر عباسی اوڑھ خالد عباسی وسیم شاہ اور دیگر درجنوں افراد  نے میڈیا کو بتایا جھیکاگلی کے بیوٹی فیکیشن اور ری ماڈلنگ کی آڑ میں سیکشن فور کے تحت جھیکا گلی کے بازار کو مکمل طور پر ختم کرنے پر حکومت پنجاب کے اس منصوبے کو ایک سازش قرار دیا ھے  ان کا کہنا تھا کہ چودہ سال قبل اسی حکومت کے دور میں پارکنگ پلازہ کے نام بازار کے ایک حصہ کو مسما رکیا گیاتھا اور متاثرین کو معاوضہ اور متبادل جگہ فراھم کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھاجس پر آج تک عمل درآمد نہ ھو سکا اب باقی ماندہ بازار کو ختم کرنے کی سازشیں ھو رھی ھیں  جسکو عو ام کسی صورت کامیاب نہیں ھونے دیں گے  یہاں پر مالکانہ حقوق کے متاثرین کا کہنا تھا کہ سیکشن فور کے غلط استعمال پر حکومت پنجاب بیوروکریسی کے ذریعے عو ام کے بنیادی حقوق جبرا''سلب کرنے کی سازش کر رھی ھے  جھیکا گلی بازار میں اب تک ٹی ایم اے کینٹ بورڈکی  دکانوں اور عمارتوں کو مسما ر کیا گیا ھے اگر مالکانہ حقوق شاپنگ سنٹر پر کاروائی کی گئی تو عوام کا شدید ردعمل ھو گا عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ومقامی انتظامیہ کو مری سے فی الفور تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔

مزیدخبریں