چوہدری جمیل اخترگرداورمدت ملازمت مکمل کرنے پر ریٹائر ہوگئے

Mar 10, 2025

 گوجر خان(نامہ نگار)سنیئر نائب صدر انجمن پٹواریا ن پنجاب چوہدری جمیل اخترگرداورمدت ملازمت مکمل کرنے پر گذشتہ روزریٹائر ہوگئے،ا سسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر ظہور گورائیہ ،تحصیلدار گوجر خان عامر مسعود راجہ ،نائب تحصیلدار چوہدری جابر عباس،صدر انجمن پٹواریا ں راولپنڈی شبیر بھٹی گرداور ،صدر انجمن پٹواریاں گوجر خان جمیل وارثی ،سیکرٹری نشر واشاعت انجمن پٹواریاں گوجر خان محمد عثمان ابرار چوہان پٹواری ،جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریاں گوجر خان راجہ غلام رسول پٹواری کے علاوہ محکمہ مال کے سنیئر افسران و اہلکاروں نے رخصت کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر ظہور گورائیہ نے کہا کہ  چوہدری جمیل اختر نے چالیس سالہ ملازمت میں ہمیشہ محکمانہ ترقی اور ساتھیوں کے تحفظ کے لیئے بھرپور کوششیں کیں، عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دینے کیساتھ ساتھ ریونیو اہلکاروں کے مفادات کے لیئے بھی کمربستہ رہے۔ریٹائر منٹ نوکری کا حصہ ،خداترس افسران ہمیشہ یاد رہتے ،دوران ملازمت سائلین کی داد رسی کرنیوالے دنیا و آخرت کی نعمتیں سمیٹتے ہیں،ہمیں نوکری کے دوران یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ایک دن ریٹائر بھی ہونا ہے ۔

مزیدخبریں