فتح جنگ (نامہ نگار) تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل جنگل حاجی محمد اعظم پسو ا ل فیملی سمیت عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے سابق چیئرمین حاجی محمد اعظم پسوال نے مکہ مکرمہ میں بیت اللہ شریف کی حاضری اور عمرہ کی ادا ئیگی کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ اطہر مبارک پر درو د سلام پیش کیا اور مسجد نبوی میں عبادت وریاضت کے دوران ملکی ترقی خوشحالی سمیت اپنے مرحومین صاحبزادوں حسنین اعظم اور ذین اعظم پسوال کی بخشش کیلئے خصوصی دعائیں کیں حاجی محمد اعظم پسوال نے حجاز مقدس کے سفر میں سعودی عرب میں قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کیں سابق چیئرمین حاجی محمد اعظم پسوال کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپسی پر پی آئی اے کی ناقص سروس کے باعث سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کر نا پڑا جہاں انکے صاحبزادے احتشام اعظم پسوال سمیت خاندان کے دیگر افراد نے استقبال کیا دریں اثنا سابق ایم این اے محمد ذین الہی صادق ،حاجی را جہ شوکت محمود پنڈ رانجھا ،راجہ محمد ایوب آف جنگل، سا بق چیئرمین سردار ممتاز علی خان جیند ڑ،،راجہ عبد الو حید کیانی مورت ،حاجی عابد محمود پٹواری اور ملک رحما ن کونجڑی نے بھی حاجی محمد اعظم پسوال کو عمرہ کی سعا دت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
حاجی اعظم پسوال فیملی سمیت عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس
Mar 10, 2025