کین ولیمسن کہنی کی انجری کے سبب بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
ملتان(سپورٹس ڈیسک)این زیڈ سی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بائیں بازو کی کہنی میں تکلیف کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ بلیک کیپس کے میڈیکل منیجر ڈیلے شاکل کے مطابق کہنی کی تکلیف کئی مہینوں سے 30 سالہ کین ولیمسن کو پریشان کررہی تھی۔ شیکل نے ایک بیان میں کہا کہ اس چوٹ سے صحت یابی کیلئے ولیمسن کو آرام اور بحالی کی مدت پوری کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بنگلہ دیش کیخلاف آئندہ سیریز میں یقینی طور پر انکی کلاسک بیٹنگ اور قیادت سے محروم ہوجائیں گے لیکن ون ڈے سکواڈ میں اب ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو موقع ملے گا۔