کورونا وائرس سے اشیائے خوراک کے نرخوں میں اضافہ، چینی کنزیومر پرائس انڈیکس فروری میں 5.2 فیصد بڑھ گیا
چین نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث اشیائے خوراک کے بڑھتے نرخوں کی وجہ سے فروری کے دوران افراط زر کی شرح میں تیزی رہی،ماہ کے دوران کنزیومر پرائس انڈیکس میں فروری 2019 ءکے مقابلے میں(سی پی آئی ) 5.2 فیصد اضافہ ہوا۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے شعبہ شہری امور کے ڈائریکٹر ژاﺅ ماﺅہونگ کی جانب سے منگل کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے پیدا شدہ صورتحال کے باعث ملک میں اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کنزیومر پرائس انڈیکس فروری 2019 ءکے مقابلے میں 5.2 فیصد بڑھ گیا۔انھوں نے بتایا کہ فروری کے دوران ملک میں اشیائے خوراک کے نرخوں میں 2019 ءکے اسی ماہ کی نسبت مجموعی طور پر 21.9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ جنوری کے دوران اضافے کی شرح 116 فیصد رہی تھی۔اس سے قبل بلوم برگ نے چین میں اشیائے خوراک اور کورونا وائرس کے باعث ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث فروری کے دوران چین کے کنزیومر پرائس انڈیکس میں اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔