کرکٹ میچ میں جوا ہارنے پر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ڈاکٹر انعام وحید کے مطابق کرکٹ میچ پر جوا ہارنے پر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم نے کرکٹ میچ کی ہار پر صرف 2 ہزار نہ دینے پر دوست کو قتل کیا تھا۔
ڈاکٹر انعام وحید کے مطابق ملزم نے دوست کی موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھ اپنے مقتول دوست کو گردن پر فائر مار کر قتل کیا تھا ۔