صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیاہے ،بارش برسانے والی مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگیاہے ،اتوار کو کوئٹہ ،چمن، پشین ،قلعہ عبداللہ ،شیلاباغ ،خانوزئی ،قلات ،بارکھان ،خضدار ،ژوب ،شیرانی ،برشور سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیاہے ،پرونشل ڈسزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے صوبے کے شمال مشرقی اضلاع کیلئے ہائی الرٹ جاری کردی ہے جب کہ مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بارشوں کے باعث صوبے کے متعدد علاقوں میں بجلی کے علاوہ گیس کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو دہری مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والی مغربی ہواں کا نیا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہوچکا ہے اور سرحدی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاوہ چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، کوژک ٹاپ، گلستان ،شیلاباغ ، قلات، بارکھان، خضدار، خانوزئی، برشور، بوستان ژوب ،شیرانی اورگرد و نواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ وادی زیارت ،قلات اور دیگر میں برف باری بھی جاری ہے ۔پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق بارشوں کے نئے سلسلے سے پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، قلات اور خضدار کے اضلاع کے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے صوبے کے شمال مشرقی اضلاع کے لیے ہائی الرٹ جاری کردی ہے جب کہ مسافروں کو آج اور کل غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔کوئٹہ میں تیز ہواں اور موسلا دھار بارشوں کے باعث موسم میں ٹھنڈ برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3، قلات میں 2، دالبندین میں 7، بارکھان میں 8، سبی میں 14، تربت میں 15، گوادر اور ژوب میں 16، لسبیلہ میں 17 جب کہ زیارت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجگور میں 4 اور ماڑہ میں 3 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہو چکی ہے شمالی بلوچستان میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ بارش اور برفباری کاسلسلہ3روزتک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38