کرتار پور راہداری ، بھارت نے ڈیرہ بابا نانک کو زیرو پوائنٹ مقرر کر دیا، مسافر ٹرمینل کمپلیکس بنانے کی منظوری
نئی دہلی ( نوائے وقت رپورٹ) کرتارپور راہداری کے حوالے سے بھارت کی طرف سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے کرتار پور راہداری کے لئے زیرو پوائنٹ مقرر کر دیا ضلع گورداس پور کا علاقہ ڈیرہ بابا نانک زیرو پوائنٹ ہوگا ، ڈیرہ بابا گرونانک کرتار پور راہداری کے لئے عالمی سرحد تصور ہوگا ، مودی سرکار نے مسافر ٹرمینل بلڈنگ کمپلیکس کی منظوری دیدی کمپلیکس میں سکھ یاتریوں کے لئے سہولیات دی جائیں گی، مسافر ٹرمینل کے قریب ہی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، ٹرمینل اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا ، ٹرمینل کے لئے 50ایکڑزمین مختص کی گئی ہے کام دو مرحلوں میں مکمل ہوگا ، پہلے مرحلے میں 15ایکڑ زمین پر کام مکمل ہو چکا ہے ٹرمینل پر روزانہ 5ہزار یاتریوں کو کسٹم اور امیگریشن سہولیات ملیں گی مسافر ٹرمینل کمپلیکس پر 190کروڑ بھارتی لاگت آئیگی، دوسرے مرحلے میں یاتریوں کو ہسپتال اور رہائش کی سہولیات ملے گی۔