ایس ایس سی پارٹIپارٹII سالانہ امتحانات 2018 کی ڈیٹ شیٹ مرتب
کراچی(نیوز رپورٹر ) یونائیٹڈپرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن (UPSA) نے چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین صدیقی سے اظہارِ تشکر کیا ہے کہ انہوں نے SSC Part I, II کے سالانہ امتحانات شیڈول میں پیپرز کے درمیان مناسب وقفے نہ ہونے کی ہماری نشاندہی پر نظر ثانی کرتے ہوئے ڈیٹ شیٹ ازسرِ نو مرتب کرکے غلطی کی تصحیح کردی ہے۔ UPSA کے ایک وفد نے چیئرمین شہناز الہدیٰ، منور حمید و دیگر کے ہمراہ گذشتہ روز چیئرمین BSEK سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی اور متعلمین کو سالانہ امتحانات میں درپیش مشکلات سمیت دیگر مسائل پر اپنی آراء کا اظہار کیا تھا۔