چئیرمین سینیٹ کے لیے مسلم ن کودیگرجماعتوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ اکثریت بھی حاصل ہے: مشاہد اللہ خان
چئیرمین اورڈپٹی چئیرمین کے لئے مسلم لیگ ن اپنے امیدوارکی کامیابی کے لیے سرگرم ہے۔اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ اورحاصل بزنجونے ایم کیوایم کے دونوں گروپوں اورپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں چئیرمین اورڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لئے مشاورت کی گئی۔اس موقع پرمشاہد اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس سینیٹ میں اکثریت ہے،ہم سینیٹ کا چئیرمین بنا سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ رضا ربانی ایک ایماندارجمہوری شخصیت ہیں اس لیے آصف زرداری انھیں پسند نہیں کرتے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد فاروق ستارنے کہا کہ چئیرمین سینیٹ کے امیدوارکے لیے اتفاق رائے سے نام دیا جائے گا،رابطہ کمیٹی سے بھی مشاورت کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے تحفظات تاحال موجود ہیں ،ایم کیوایم کے پانچ سینیٹرزہمارے اپنے ہیں ۔
حاصل بزنجوکا کہنا تھا کہ تمام فیصلوں کا اختیارنوازشریف کودیا ہے۔مشاہد اللہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیا جائے۔