شہباز شریف کی امام کعبہ سےملاقات، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے:امام کعبہ
امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ صالح بن محمد آل طالب کے ماڈل ٹاؤن پہنچنے پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے امام کعبہ سے عربی زبان میں گفتگو کی۔ امام کعبہ کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کی گئی۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس بھی لاہور آیا تھا اوریہاں بہت ترقی دیکھی تھی، اب ترقی میں مزید اضافہ دیکھا ہے خوشی ہوئی آپ عوامی فلاح کے لیے محنت سے کام کر رہے ہیں۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ امام کعبہ کےدورے سے باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔ پاکستان اور سعودی عرب یکجان دو قالب ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کےتعلقات تاریخی ہیں۔