چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے معاملے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے مسلم لیگ (ن)کی حمایت پر اتفاق کرلیا ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق رابطہ کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سینٹ کے انتخاب میں ایم کیو ایم کے ساتھ دھوکا کیا ہے اور کھلی دشمنی دکھائی گئی ،پیپلز پارٹی نے جو کیا اس کے بعد اب کسی خیر کی امید نہیں ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں مسلسل مہاجر دشمن اقدامات کر رہی ہے اور سینٹ کا انتخاب اس کی واضح مثال ہے ۔رابطہ کمیٹی کا اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اب اس صورتحال میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینا کوئی دانشمندی نہیں۔دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے(ن)لیگ کی حمایت پر اتفاق کیا ہے ،حتمی فیصلے کا اعلان فاروق ستار سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024