مریم نواز کا عمران خان کے ٹویٹس پر ردعمل سامنے آ گیا۔انکا کہنا تھا کہ لاڈلہ صاحب سے کہیں بس چند دن انتظار کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں رہنما مسلم لیگ(ن) مریم نواز نے نام لئے بغیر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاڈلے صاحب سے کہیں بس چند دن انتظار کرلیں، انشاءاللہ ریڈ لے کی طرح واجد ضیا صاحب خود ان کاغذات کی حقیقت بتادیں گے۔