عاصمہ جہانگیر سکالر شپ کا اجراء
لاہور (پ ر) عالمی یوم نسواں کے موقع پر بیکن ہاؤس نے سالانہ عاصمہ جہانگیرسکالر شپ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اے لیول کے ایسی غیرمعمولی طالبہ کو عطا کیا جائے گا جو عاصمہ جہانگیر جیسی اقدار اور صفات کی حامل ہو اور معاشرہ میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے پرعزم ہو۔ اس بات کا اعلان بیکن ہاؤس سکول کی بانی اور چیئرپرسن مسز نسرین محمود قصوری نے لبرٹی کیمپس میں عاصمہ جہانگیر کی زندگی کے کارہائے نمایاں کو خراج تحسین دینے کے لئے منعقد کردہ خصوصی تقریب میں کیا۔ اس یادگار تقریب میں طالب علموں، اساتذہ اور تعلیمی لیڈروں، مشہور سماجی کارکنوں اور قریبی دوستوں کے علاوہ عاصمہ جہانگیر کے اہل خانہ اور ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔