ایک برس میں حکومت نے 34 کھرب 77 ارب روپے کا قرضہ لیا: آفتاب لودھی
لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِانقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہے کہ پی آئی اے پر 300ارب روپے کے قرضے، سٹیل مِل پر 43ارب روپے کے قرضے،حکومتِ پاکستان کے قرضے 268 کھرب روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ صرف گزشتہ سال میں 34 کھرب 77 ارب روپے قرض کا اضافہ ہوا ہے۔ قرضے بڑھتے چلے جا رہے ہیں اور مزید قرضے لے کر شاہ خرچیاں اور اربوں روپے کے کِک بیک والے منصوبوں کے سلسلے جاری ہیں۔ کرپشن کا بازار گرم ہے اور بظاہر یہ سلسلے ختم ہونے کا امکان تا حدِ نظر نہیں۔