کرپشن الزامات ثابت ہوئے تو خواجہ آصف جیل جا سکتے ہیں: مبشر حسن
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما ڈاکٹر مبشر حسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیروں پر جو کرپشن کے الزامات لگ رہے ہیں، اس پر خدا بھی معاف نہیں کرے گا پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ کو وزیروں کے خلاف کرپشن اور دوسرے الزامات کا نوٹس لینا چاہئے۔ سابق وزیر خزانہ کو عدالت مفرور قرار دے چکی ہے۔ ان کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا؟ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف الزامات ثابت ہوگئے تو وہ جیل جا سکتے ہیں۔