مسلم امہ کی کامیابی کا دارومدار اتحاد پر ہے: ڈاکٹر سعید عنایت اللہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے شیخ الحدیث ڈاکٹر سعید عنایت اللہ نے بادشاہی مسجد لاہور میں جمعہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا انتشار کا شکار ہے ان حالات ہم سب کو مل کر حالات کا سامنا کرنا ہوگا ہماری کامیابی صرف اور صرف اتحاد ہی میں مضمر ہے، آج اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے ،اور عقیدہ ختم نبوت ہماری اساس اور بنیاد ہے ،جس کے بغیر ہمارا ایمان نا مکمل ہے ،حضورنبی کریم حضرت محمد رسول ا للہ ﷺ اللہ تعالیٰ کے سچے اور آخری نبی ہیں ان کے بعد کوئی نبی نہیں ہے، مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ جناب نبی کریم حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے ناموس و عزت وحرمت پر مر مٹنااور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے بغیر ہمارا ایمان کامل نہیں ہو سکتا ۔ آج سچے اور آخری نبی حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے دشمن دنیا بھر میں اپنی جھوٹی نبوت کا پرچار کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ۔