شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال لمحہ فکریہ ہے: عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ دختر رسول حضرت فاطمۃ الزہرہؓ دنیا بھر کی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہیں مغرب کی تقلید میں تعلیمات اسلامی سے دوری اختیار کرنے کی بجائے بتول معظمہؓ کی سیرت کی پیروی کرکے گھر اور معاشرے کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔ اسلام دشمن طاقتیں سازش کے تحت مسلم ممالک کو تباہ کر رہی ہیں شام میں مسلمانوں پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال افسوسناک اور عالمی دنیا کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔