پنجاب یونیورسٹی نے 4 امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں
لاہور(لیڈی رپورٹر): پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔ غزالہ عباس کوسائوتھ ایشین سٹڈیز کے،شہزاد احمد کولائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے،حبیب الرحمان کواسلامک سٹڈیز اورصباء غضنفر کوبائیو کیمسٹری کے مضمون میںپی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔