امریکہ پاکستان کو ڈرانے کی کوشش نہ کرے: رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (پ ر) چیئرمین راجپوت سنگت پاکستان امیدوار این اے 128 رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو ڈرانے کی کوشش نہ کرے امریکی صدر کے بیانات اور دھمکیاں عالمی سفاری اصولوں کے خلاف ہیں پاکستان امریکہ کا اتحادی ہے غلام نہیں عالمی امن کیلئے پاکستان سے زیادہ قربانیاں کسی نے نہیں دی امریکہ ہمارے ایک سپاہی یا شہری کی جان کی قیمت ادا نہیں کر سکتا مونگ پھلی کے دانے برابر امداد دیکر کسی نے احسان نہیں کیا پاکستان اپنی سلامتی اور خود مختاری کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔