ترکی نے عفرین کے اہم شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا
دمشق (اے پی پی) شامی علاقے عفرین میں فوجی کارروائی میں مصروف ترک فورسز نے شامی علاقے عفرین کے ایک اہم شہر جندیرس کا کنٹرول حاصل کر لیا جسے کْرد فورسز کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ ترک نیوز ایجنسی انادولو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شدید لڑائی کے باعث جندیرس کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔