امریکہ میں شیرخوار بچی کو جان سے مارنے پر کتے کو سزائے موت
ورجینیا (آئی این پی) امریکی ریاست ورجینیا میں پالتو کتے کو شیر خوار بچی کو مار ڈالنے پر سزائے موت دے دی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی لی کانٹی کے ایک گھر میں پالتو کتا گھر میں آئے نئے مہمان پر ٹوٹ پڑا، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سمینیری کمیونٹی میں واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں بیڈ روم میں سوئی ہوئی بچی پر کتے نے حملہ کردیا۔، بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔