تاحال مہاجرین‘ تارکین وطن کی حقیقی عمر کا تعین ممکن نہیں: جر من حکومت کا اعتراف
برلن (آن لائن) جرمنی کی وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ دستیاب طریقوں کی مدد سے مہاجرین اور تارکین وطن کی حقیقی عمروں کا حتمی تعین نہیں کیا جا سکتا‘ چانسلر میرکل کی جماعت نے نابالغ مہاجرین کی عمروں کے لازمی تعین کی تجویز دی تھی۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی جرمن حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نابالغ اور کم عمر تارکین وطن کی حقیقی عمر جاننے کیلئے دستیاب طریقے موثر نہیں ہیں۔، مہاجرین کی حقیقی عمر کے لیے کسی ایک طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے حتمی طور پر یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ مہاجر کی حقیقی عمر کیا ہے،ملک بھر میں غیر ملکیوں کے امور سے متعلق مقامی دفاتر کے اہلکار نابالغ مہاجرین کی عمروں کا تعین کرنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کر رہے ہیں۔