شام میں انسانیت کی تذلیل ناقابل بیان مسلمان مدد کریں: عبدالرزاق ساجد
مانچسٹر (عارف چوہدری)المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے شام میں انسانیت پر ہونے والے وحشیانہ مظالم بارے انکی مالی و اخلاقی امداد کے لیے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا جسکا بنیادی مقصد 4 مئی کو مانچسٹر میں شام کے مظلوم لوگوں کی مالی امداد کے لیے ہونے والے چیریٹی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ بارہ دفعہ برما کے مسلمانوں کی مالی امداد کے لیے خود گئے ہیں۔اس کے علاوہ شام بھی ہو کر آئے ہیں وہاں پر جو انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے ناقابل بیان ہے۔