شہید ذوالفقار علی بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ، سائوتھ کی وضاحت
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سائوتھ نے وضاحت کی کہ ڈی ایف اے ملیر کے زیر اہتمام آل پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ میں شہید اکبر ناگوری ڈی ایف اے ساوتھ سپر لیگ فٹبال چمپیئن شپ کے فائنلسٹ حیدری بلوچ اور موسی لاشاری میموریل کی کمبائنڈ نمائندگی کر رہی ہے ڈی ایف اے ساوتھ اپنے چمپیئن ٹیموں کو ان کے شایان شان مقام دلانے کی پالیسی پر گامزن ان کی حوصلہ افزائی اور عزت افزائی کرتے ہوئے ان کو جائز مقام دینا چاہتی ہے ۔