تیز رفتار ترقی کے لئے ذہانت عمدہ صلاحیتوں کی ضرورت ہے: خلیل طاہر سندھو
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ تیز رفتار قومی ترقی کے لئے بہترین ذہانت اورعمدہ صلاحیتوں کی ضرورت ہے اور یہ کمی سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے ہونہار اورذہین طالب علم مختلف علوم پرعبورحاصل کرکے پوری کررہے ہیں ،حکومت پنجاب ایسے محنتی طلبہ کی ہر سطح پرحوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مختلف تعلیمی اداروں کے میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپرنسپل ادارہ شاہد مغل،وائس پرنسپل قمر جوزف میتھوز،عمانوئیل غوری، گریگوری فرگوسن، دیگر ارکان،طلباء وطالبات اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق نے کلاس ون سے ہشتم تک کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طالب علموں،ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی قیادت میں موجودہ پنجاب حکومت ذہین اورباصلاحیت طالب علموں کو جدید تعلیم کی سہولتوں کے وسیع مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ قومی ترقی کا انحصار علمی ستونوں پر ہے۔