مہران ہاکی کلب نے قائد اعظم گولڈ کپ فائنل کے لئے کولیفائی کرلیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل سندھ قائد اعظم گول کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں مہران کلب حیدر آباد نے فائنل کے لئے کولیفائی کرلیا ۔سیمی فائنل میں مہران کلب نے ایور گرین کوٹری 2-5گول سے شکست دی ۔فاتح ٹیم کی جانب سے رائو عامر ،قمر وحید،نعمان نے 1،1گول جبکہ وقار خانزادہ نے پنالٹی کارنر پر 2گول اسکور کیے۔