بیڈ منٹن کے ٹرائلز میں بے قاعدگی کا نوٹس ‘منسوخ کرنے کافیصلہ
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) سندھ اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر شہزاد پرویز بھٹی نے بیڈ منٹن کے ٹرائلز میں بے قائدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن کھیلوں میں سندھ اسپورٹس بورڈ کے نمائندے موجود نہیں تھے اور پلیئرز کو بروقت اطلاع نہیں دی گئی ان ٹرائلز کو منسوخ کردیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر شہزاد پرویز بھٹی نے کہا کہ بیڈمنٹن کے سندھ اسپورٹس بورڈ میں ہونے والے ٹرائلز میں نہ تو سندھ اسپورٹس بورڈ کا کوئی نمائندہ موجود تھا اور نہ اس کی محکمہ کھیل کی جانب سے کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی ،بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کی شکایت اور میڈیا کی جانب سے نشان دہی کے بعد ایکشن لیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس کھیل کے دوبارہ ٹرائلز کا اعلان محکمہ کھیل کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے بعد کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جن کا کھیلوں کے ٹرائلز کا سندھ اسپورٹس بورڈ اور محکمہ کھیل کی جانب سے باقاعدہ میڈیا ریلیز جاری کی گئی تھی اور نمائندہ موجود تھا ان ٹرائلز کو تسلیم کیا جائے گا ۔ شہزاد بھٹی نے کہا کہ بیڈ منٹن میں پلیئرز اور میڈیا کی شکایت کے بعد اس کے ٹرائلز کو منسوخ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو،تمام کو میرٹ کے مطابق مکمل موقعہ فراہم کیا جائے گا اورحق دار کے ساتھ ناانصافی کی کی جائے گی۔