سافٹ بال کنفیڈریشن ایشیاکے زیراہتمام ٹریننگ سیمینار/ کورس کا آغاز
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) جاپان کے شہر ناریٹا میں سافٹ بال کنفیڈریشن ایشیاکے زیراہتمام ٹریننگ سیمینار/ کورس کا آغاز ہوگیا جس میں ہانگ کانگ، ملائشیائ،پاکستان،چائنا،ایران،کوریا،تھائی لینڈ ، انڈونیشیائ،نیپال اوربرونائی کے 27 کوچز شرکت کررہے ہیں سیمینار/ٹریننگ کورس کے افتتاحی روز جاپان سافٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوچنگ کمیٹی ہیروشی یاجیم نے شرکاء کو لیکچراور ملٹی میڈیا کے ذریعے سافٹ بال کی جدیدٹیکنیک اور نئے قواعد وضوابط سے متعلق آگاہی فراہم کی جبکہ بیٹنگ کوچ ہیروٹاکا کاڈومٹس نے پچنگ کوچ ٹوشیہیرو کوری یاما کے ہمراہ ناسپا اسٹیڈیم میں ٹرینرز کو کیچنگ، بیٹنگ،رننگ اور پچنگ کی تربیت کرائی اس موقع پر ٹریننگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سافٹ بال کنفیڈریشن ایشیاکی فرسٹ وائس پریڈنٹ ٹائیکو اٹسوگیکاکہنا تھا کہ جاپان کی سافٹ بال ٹیم کاشمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے جس نے کئی عالمی اعزازات اپنے نام کئے ہیں اور اس کامیابی میں ان کے کوچنگ اسٹاف کانمایاں کردار ہے اور مذکورہ سیمینار میں بھی یہی کوچز ایشیاء کے مختلف ممالک سے آئے کوچز کوبین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریننگ دے رہے ہیں مجھے امید ہے کہ ٹریننگ کورس سے استعفادہ حاصل کرنے والے کوچز سافٹ بال کے کھلاڑیوں کی بہترین تربیت اور راہنمائی کریں گے ۔