پولیس وردی میں ملبوس دو افراد سعودی پلٹ شخص سے 50ہزار سعودی ریال چھین کر فرار
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی میں سرقہ کی ایک درجن وارداتوں میں شہریوں کودوموٹرسائیکلوں ، ایک گاڑی ، 325توڑے سرسوں ، ملکی وغیرملکی نقدی سمیت دیگر اشیاء سے محروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرواہ پولیس کو عبدالجلیل نے بتایاکہ وہ سعودیہ سے واپس آیااور مانسہر ہ گائوں جارہاتھاکہ کار میں سوار2 پولیس وردی میں ملبوس افرادنے ہمیں روکا اور دوران تلاشی50ہزار سعودی ریال لیکر فرارہو گئے انکی گاڑی کا نمبرKL-916تھا۔تھانہ سٹی کے علاقے میں شفیق کی گاڑی سے نامعلوم نے موبائیل چوری کر لیا۔تھانہ وارث خان کے علاقے میںفاروق نے ندیم بھٹی سے رینٹ پر گاڑی لے کر اسکو جعل سازی سے فروخت کردی۔تھانہ وارث خان کے علاقے میں نامعلوم نے اسحاق میرکی جیب سے 40ہزار اور ایک موبائل چوری کر لیا۔ تھانہ نیوٹاون کے علاقے سے نعمان کاموٹرسائیکل نمبر RIN-6462، تھانہ گوجر خان کے علاقے سے نعمان کاموٹر سائیکل نمبر JML-2905چور ی کر لیا گیا۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں کاشف کی گاڑی سے لیپ ٹاپ چوری ہوگیا۔تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں تین مسلح ڈاکوئوں نے قیصر حیات کے موبائیل دکان سے اسلحے کی نوک پر50ہزارروپے چھین لیے۔تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں یونیورسٹی طالبہ سے موبائل چھین لیاگیا۔تھانہ صدر واہ کے علاقے سے موبائل ٹاور سے 24بیٹریاں چوری کر لی گئی۔تھانہ گوجر خان کے علاقے میں سرفرازکے گودام سے 325توڑے سرسوں چوری کرلیے گئے۔تھانہ صدر بیرونی کے علاقے سے نامعلوم چوروں نے عمیر مظہرکے گھر سے 150000روپے ، پرائز بانڈ مالیت 150000روپے ، لیپ ٹاپ وغیرہ چوری کرلیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔