راولپنڈی پولیس کے چھاپے، ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 6ملزمان گرفتار
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ڈہوک مائی سرور کے علاقہ میں ریڈ کرکے تین ملزمان سہیل مسلح 01عدد پستول30بور معہ04روند،عارف مسلح 01عدد پستول30بور معہ05روند،ارشد مسلح 01عدد پستول30بور معہ05روندجبکہ تھانہ مندرہ پولیس نے ججہ کے علاقہ میں ریڈ کرکے تین ملزمان شجر عباس مسلح 01عدد پستول30بور معہ03روند،یاسر مسلح 01عدد پستول30بور معہ05روند،محمد خلیق مسلح 01عدد پستول30بور معہ04روندبرآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔