سٹیج اداکارہ ندا چودھری کو 72 لاکھ 38 ہزار روپے ٹیکس ادائیگی کا نوٹس
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سٹیج اداکارہ ندا چودھری کو 72 لاکھ 38 ہزار روپے ٹیکس ادائیگی کا نوٹس جاری کر دیا۔ سائرہ الیاس (عرف ندا چودھری) نے 2015ء میں سالانہ آمدن 10 لاکھ 74 ہزار روپے ظاہر کرکے 1 لاکھ 30 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا تھا۔