پنجابی زبان سے محبت ہے : بشریٰ انصاری
لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر بشریٰ انصاری سے انٹرویو کا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی ہماری مادری زبان ہے۔مجھے پنجابی زبان سے محبت ہے کیونکہ اس نے ہمیں سب سے پہلے اظہار کا سلیقہ دیا۔ آج کے دور میں خواتین کو اپنے حقوق سے آگہی حاصل کرنے کیساتھ ساتھ عملی میدان میں کارکردگی دکھانی ہو گی ۔