دانیال پیلس میں ورکرز کنونشن کامیاب رہا، ممتاز ملک
راولپنڈی (وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر لیڈی ورکر ممتاز ملک کا کہنا تھا کہ سینیٹر چوہدری تنویر اور چوہدری دانیال کی زیر قیادت دانیال پیلس میں ہونے والا کنونشن جلسہ میں تبدیل ہوگیا جس میں عوام کا جم غفیر تھا ،کنونشن میں عوام نے بھرپور شرکت کی جو اس بات کا ثبوت ہے عوام چوہدری تنویر پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں اور ان کی قیادت میں ہی آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا جنرل الیکشن میں اس دفعہ مسلم لیگ نون کلین سویپ کرے گی اور مخالفین کو ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔