چائلڈ پروٹیکشن کی جانب سے کباڑ جمع کرنے والے دو کم عمر بچوں کو
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن کی جانب سے کباڑ جمع کرنے والے دو کم عمر بچوں کو اپنی تحویل میں لینے پر احتجا ج کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔نادیہ تبسم چائلڈپروٹیکشن آفیسرراولپنڈی نے پولیس کو بتایاکہ ڈھوک چوہدریاں سے 2کم عمربچوں کو اپنی تحویل لیاتو اجمل سمیت دیگر دکاندار وں نے مزاحمت کی اور احتجاج شروع کردیا، ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔