بارود برآمدگی اور مذہبی منافرت کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت نے بارود برآمدگی اور مذہبی منافرت کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو مجموعی طور پر 15 روزہ جسمانی ریمانڈپر سی ٹی ڈی کی تحویل میں دے دیا ، مقدمہ میں نامزد ملزم کوثرعلی کوجمعہ کو سی ٹی ڈی نے چکوال کے قریب کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر وغیرہ برآمد کئے جسے عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو دس یوم کے جسمانی ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کی تحویل میں دے دیا،عدالت نے اٹک سے مذہبی منافرت کے الزام میں گرفتار ملزم ادریس افضل کو بھی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے سی ٹی ڈی کی تحویل میں دیتے ہوئے سماعت تیرہ مارچ تک ملتوی کر دی۔