سوشل میڈیا ورکرز کنونشن میں چودھری اظہر کی قیادت میں ریلی کی شرکت
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) دانیال پیلس میں ایک بڑے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن میں عابد مجید روڈ سے ریلی چودھری اظہر محمود کی قیادت میں شریک ہوئی۔ ریلی کی روانگی سے قبل چودھری اظہر محمود اور حاجی طور خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نواز شریف کے ساتھ ہیں جن کی قیادت میں ملک نے ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ بڑھکیں مارنے والوں کی الیکشن میں ضمانتیں ضبط ہوں گی۔