انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی
کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں1پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 110.55 روپے سے بڑھ کر110.56روپے اور قیمت فروخت110.65روپے سے بڑھ کر110.66روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 111.80روپے اور قیمت فروخت 112.10روپے پر بدستور برقرار رہی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں75پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 137.25روپے سے گھٹ کر136.50روپے اور قیمت فروخت 138.75روپے سے گھٹ کر 138روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 154 روپے سے کم ہو کر153.50روپے اور قیمت فروخت 155.50روپے سے کم ہو کر155روپے پر آگئی ۔