ای سی او ممالک کے درمیا ن معاشی تعلقا ت استوار کئے جائیں :ڈا کٹر الخوندی
کرا چی (کامرس رپورٹر ) ایکوچیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹر ی نے اپنی 16ویں جنرل اسمبلی اور 24ویں ایگز یکٹو کمیٹی کی میٹنگ کا انقعا د تہران میں انتہا ئی کا میا بی سے کیا ۔ جس میں پہلی مر تبہ 10ممالک کی ٹر یڈ با ڈیز نے حصہ لیا۔اس میٹنگ کی میزبا نی ایران چیمبرز آف کامرس انڈسڑی ، معدنیا ت اور زراعت ICCIMA نے کی اوران میٹنگز کی افتتاحی تقر یب میں وزیر برا ئے رو ڈ اور اربن تر قی ، اسلا می جموریہ ایران ڈا کٹر محمود عباس الخوندی نے شر کت کی ۔ اس کے علاوہ ان میٹنگز میں سفیر حلیل ابراھیم آکا ، سیکر یٹر ی جنرل ای سی او ، صدر آئی سی سی آئی ایم اے غلام حسین شیفائی ، مسعود خیبر دار ، نا ئب صد ر ایسی او ٹر یڈاینڈ ڈویلپمنٹ بینک ، تہران بھی شریک ہوئے۔ پاکستان تجا رتی وفد کی قیا دت غضنفر بلور صدر ای سی او سی سی آئی اور ایف پی سی سی آئی نے کی ۔اپنے خطا ب میں غضنفر بلو ر صدر ایکو سی سی آئی اور ایف پی سی سی آئی نے ممبر ممالک کے در میان علاقا ئی تجا رت اور سرمایہ کاری کے فروغ ، تعاون اور پا ئیدار ترقی پر زور دیا ۔ انہوں ای سی او ممالک کے درمیان علاقا ئی تجا رت کے عددوشما ر پر تشویش کا اظہا ر کیا اور کہاکہ تجا رتی حجم ممکنہ تجا رت سے بہت کم ہے اور اس وقت ممبر ممالک اپنی تجا رت کا 7سے8فیصد ای سی او ممالک سے کر تے ہیں۔جبکہ تجا رت کو فروغ دینا معاشی نمو اور تر قی کا اہم عنصر ہے جو کہ علاقا ئی INTEGRAATIONمیں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔انہوں نے تمام رکن ممالک خاص طور پاکستان، ترکی ، ایران ، افغا نستان اور قزاقستا ن کو علاقا ئی تجا رت کو بڑ ھانے کے لیے اہم اور مو ثر اقدامات کر نے پر زور دیا کیوں کہ یہ ممالک ای سی او کی تجا رت میں 94فیصد CONTRIBUTEکر تے ہیں ۔ انہوں نے ای سی او کے معاہدے جیسا کے ECOTA، APPI،ITIاور KTAIٹر ین کے معاہدہ ، ایران پاکستان گیس پا ئپ لا ئن اور ویزا سٹیکر اسکیم کے نفاذ اور عملدرآمد پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ای سی او ممالک کے درمیا ن معاشی تعلقا ت اور سر گر میاں استوار ہو نی چا ہیے اور تجا رتی اور سر مایہ کاری کی سر گرمیوں کی راہوں میں رکا وٹو ں کو ختم کر نا چا ہیے اور تجا رتی ما لیاتی قواعد وضوابط کو یکساں ہو نا چاہیے ۔