کالعدم لشکر جھنگوی کا چکوال سے گرفتار دہشت گرد تفتیش کیلئے لاہور منتقل
لاہور (نامہ نگار) سی ٹی ڈی نے چکوال سے گرفتار کالعدم لشکر جھنگوی کے شدت پسند منصور علی کو تفتیش کیلئے لاہور منتقل کر دیا جہاں تفتیشی شعبہ کے ماہرین اس سے تفتیش کر رہے ہیں۔ کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف پنجاب میں کریک ڈائون کے بعد شدت پسند روپوش ہو گئے تھے جو اب مختلف تنظیموں کے تعاون سے دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چکوال سے منصور علی خان کو گرفتار کرکے بارودی مواد و اسلحہ بھی برآمد کیا۔