پاکستان گلوبل فورم لندن کا پی یو جے دستور کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان گلوبل فورم لندن کی جانب سے پنجاب یونین آف جرنلسٹ دستور کے نومنتخب عہدیداروں کو مقامی ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نوائے وقت کے چیف رپورٹر خواجہ فرخ سعید اور تقریب کی صدارت پی جی ایف لندن کے چیئرمین امین خالد نے کی۔ امین خالد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔