بابر بٹ پیپلز پارٹی کے جیالے اور بہادر ساتھی تھے: چودھری منظور
لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور نے کہا ہے کہ گیارہ مارچ کو بابر بٹ کی برسی سب رہنماوں کے ساتھ مل کر احترام کے ساتھ منائیں گے۔ انتطامات کا جائزہ لے لیا ہے۔ برسی کے موقع پر بلاول بھٹو بھی شرکت کریں گے۔ بابر بٹ بہادر ساتھی تھے بہادری کی وجہ سے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے ۔ پی پی پی والے اپنے شہدا کو نہیں بھولتے۔ جب سے نیب ن لیگ کو بلانا شروع ہوئی ہے ان کے اوسطان خطا ہو رہے ہیں ان کو سمجھ آ رہی کہ یہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ۔