امیگریشن حکام نے برطانوی شہری کو پاکستانی ویزا نہ ہونے پر لاہور ائیر پورٹ سے واپس بھیج دیا
لاہور(خبرنگار)ایف آئی اے امیگریشن حکام نے برطانوی شہری کے پاس پاکستانی ویزا نہ ہو نے پرواپس ڈیپورٹ کر دیا،ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ائر پورٹ پر ایمرٹس ائر لائن کی پرواز 624کے ذریعے لاہور پہنچنے والے ایف آئی اے امیگریشن عملے نے سٹیون مارک فیشر نامی برطانوی شہری کے پاسپورٹ پر پاکستانی ویزہ نہ ہونے پر اس کو ڈیپورٹ کر دیا ،رپورٹ ڈائر یکٹر ایف آئی اے کو ارسال کر دی ہے۔